Aaj Logo

شائع 11 جون 2024 05:05pm

قومی اقتصادی کونسل ضم اضلاع کیلئے 70 ارب کی ترقیاتی گرانٹ جاری کریگی، مشیر خزانہ کے پی

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل ضم اضلاع کیلئے 70 ارب کی ترقیاتی گرانٹ جاری کرے گی۔

مزمل اسلم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور میں نے شرکت کی، جس میں قومی اقتصادی کونسل نے ہمارے مطالبے سے اتفاق کیا، قومی اقتصادی کونسل ضم اضلاع کیلئے 70 ارب کی ترقیاتی گرانٹ جاری کرے گی۔

مشیر خزانہ کے مطابق قومی اقتصادی کونسل سے ٹرانسمیشن لائن کیلئے فنڈز فراہمی کا مطالبہ بھی کیا گیا، انھیں بتایا کہ صوبہ رواں سال صرف 7 روپے فی یونٹ کے حساب سے 180 میگاواٹ بجلی کی پیداور کیلئے تیار ہے، صوبائی حکومت یہی سستی بجلی رشکئی اور درابن اکنامک زونز کو فراہم کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

داسو ہائیڈرو منصوبہ، عالمی بینک نے ایک ارب ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

بیٹی کی پنشن ختم، دفاع کیلئے 2100 اور تعلیم کیلئے صرف 93 ارب روپے، وفاقی بجٹ کل پیش ہوگا

مزمل اسلم نے بتایا کہ چونکہ قومی مالیاتی معاہدوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ضروری ہے اس لئے آئی ایم ایف کے مذاکرات میں صوبوں کو شامل کیا جائے۔ چیئرمین قومی اقتصادی کونسل اور تمام حکام نے صوبوں کی آئی ایم ایف مذاکرات میں شمولیت پر اتفاق کیا۔

Read Comments