Aaj Logo

شائع 11 جون 2024 05:03pm

عیدالاضحیٰ پر کتنی تعطیلات ہوں گی؟ حکومت نے اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی کے موقع پر تین چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحٰی کے موقع پر 17 سے 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی، ہفتہ (15 جون) اور اتوار (16 جون) کو پہلے ہی سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ 7 جون کو پاکستان کے بیشتر علاقوں میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا تھا، عیدالاضحیٰ 17 جون 2024 بروز پیر کو ہو گی۔

کابینہ ڈویژن نے 17 تا 19 جون عیدالاضحٰی کی تعطیلات کی تجویز دیتے ہوئے سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے عید کی تعطیلات سے متعلق وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کی گئی سمری میں میں پیر سے لے کر بدھ تک تعطیلات کی تجویز دی گئی تھی۔

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی

عیدالاضحیٰ : چاند نظر آنے سے پہلے اور بعد میں کون سے ضروری کام کرنے چاہئیں ؟

وزیراعظم شہباز شریف عید کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔

Read Comments