Aaj Logo

شائع 11 جون 2024 12:03pm

سعودی عرب کا مزدوروں سے متعلق اہم پابندی کا اعلان

خلیجی ریاست سعودی عرب میں جہاں حج 2024 کے حوالے سے خاص انتظامات کیے جا رہے ہیں، وہیں اب مزدوروں کے حوالے سے خاص قدم اٹھایا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست میں سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت 15 جون سے 15 ستمبر تک یہ پابندی نافذالعمل ہوگی۔

اس پابندی کے تحت تمام نجی شعبوں میں کام کرنے والے مزدور دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک براہ راست سورج کی روشنی میں کام نہیں کر سکیں گے۔حج کے ایام قریب، خانہ کعبہ کے چھپے ہوئے دروازے سے متعلق دلچسپ حقائق

جبکہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سرکاری حکام کی جانب سے نمبر بھی جاری کیا جا چکا ہے جہاں اطلاع دی جا سکتی ہے۔

شکایات کے لیے آن لائن ایپلیکیشن کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، جہاں صارفین شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ 

Read Comments