Aaj Logo

شائع 11 جون 2024 11:32am

کراچی میں نجی اسکول کے پرنسپل کی میٹرک کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش

کراچی: اورنگی ٹائون میں نجی اسکول پرنسپل کی مبینہ طور پر میٹرک کی طالبہ کے ساتھ ذیادتی کی کوشش کی ہے۔

اقبال مارکیٹ پولیس نے متاثرہ طالبہ کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے پرنسپل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ الزام نمبر 173/24 ذیادتی کی کوشش، تشدد اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

متن ایف آئی آر کے مطابق پہلے اسکول پرنسپل نے موبائل فون پر فحش پیغامات بھیجے، یکم جون کو اپنے روم میں بلوا کر تشدد کیا اور میٹرک کے امتحانات میں فیل کروانے کی دھمکی بھی دی۔

متن ایف آئی آر کے مطابق طالبہ جیسے ہی پرنسپل کے روم میں گئی اس نے سی سی ٹی وی کیمرے کا رخ چھت کی طرف کر دیا تھا، دست درازی کے دوران پرنسپل کے پیٹ پر لات مار کر متاثرہ لڑکی کمرے سے نکلنے میں کامیاب ہوئی۔
،ایف آئی آر کے مطابق طالبہ پرنسپل کے تشدد اور دھمکیوں سے خوفزدہ تھی جس کے باعث فوری کچھ نہ بتایا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Read Comments