Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 جون 2024 01:12pm

وہ 5 گھریلو سرگرمیاں، جو آپ کے وزن کو کم کرنے میں مددگار ہیں

خواتین کو گھر کے کام کاج ایک پہاڑ کی مانند معلوم ہوتےہیں۔ جسے وہ جیسے تیسے پورا کرنا چاہتی ہیں اور دوسری طرف وزن کم کرنے کے لیے جم یا ہر طرح کے حربے استعمال کرنے کے جتن کرتی رہتی ہیں۔

اگر انہیں گھریلو کام کاج سے وزن کے کم کرنے کا تعلق معلوم ہو جائے تو پھر یہ گھریلو سرگرمیاں اسے ایک نعمت سے کم نہیں معلوم ہوں گی، جسے وہ خوشی خوشی انجام دینے کے لیے تیار ہوں گی۔ گھریلو کام کاج سست رو طرز زندگی سے بچانے اور جسمانی حرکت اور وزن کو کم کرتے ہیں۔

یہاں ہم ایسی ہی 5 سرگرمیوں کا ذکر کر رہے ہیں، جووزن کم کر سکتی ہیں۔

پونچھا لگانا

گھروں میں پونچھا لگانا ہو یا فرش کو رگڑنا یہ نہ صرف مسلز کو مضبوط بنا تے ہیں۔ بلکہ یہ گھر کا کام ایک گھنٹے میں150-250 کیلوریزجلانے کے لیے بھی موثر ہے۔

کپڑوں کو دھونا اور سکھانا

کپڑے دھونے اور سکھانے میں جسم کاموڑنا، بازووں سے کپڑوں کااٹھانا اور دیگر جسمانی حرکات شامل ہیں، جو ایک گھنٹے میں 100-200کیلوریز جلانے میں مدد دے سکتا ہے۔

گھر کی جھاڑ پونچھ

گھر کے کام کاج، جیسے جھاڑ پونچھ کرنا ایک گھنٹے میں 100-200 کیلوریز تک جلا سکتا ہے۔

واش روم کی صفائی

واشروم کی صفائی میں رگڑنے اور پونچھناشامل ہوتا ہے، جو کہ پورے جسم کی مشق کو پروموٹ کرتا ہے،جس سے150-300 کیلوریز فی گھنٹہ کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔

باغبانی

باغبانی میں پتیوں کو چھانٹنا، بیجوں کو بونا،حتی کہ لان کی صفائی سے فی گھنٹہ 200-400 کیلوریز جلنے میں مدد ملتی ہے۔

Read Comments