Aaj Logo

شائع 11 جون 2024 10:39am

ہنگامہ آرائی کیس: علی امین گنڈا پور کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم

راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے موٹر وے پر ہنگامہ آرائی اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کر دی اور ملزم کو آئندہ تاریخ پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے علی امین گنڈا پور کے خلاف راولپنڈی موٹروے چوک پر ہنگامہ آرائی، کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور مصروفیت کے باعث آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، ان کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔

آرمی میوزیم اور حساس ادارے کے دفتر پر حملہ: علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور

اس موقع پر علی امین گنڈاپور کے وکیل نے ان کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی، جس پر عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی استثنیٰ کی درخواست منطور کرلی۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کر دی اور ملزم کو آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف موٹروے ٹول پلازہ پر گھیراؤجلاؤ کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔

Read Comments