Aaj Logo

شائع 11 جون 2024 09:27am

اسپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی

اسپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آپریشن کلین اپ جاری ہے، اسپیکر سردار ایازصادق نے نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی۔

رواں ماہ نئے اسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت دیگر پوسٹوں کے لیے ہونے والے ٹیسٹ انٹرویو منسوخ کردیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرقانونی بھرتیوں اور ترقیوں کی تحقیقات تک قومی اسمبلی میں نئی بھرتیاں نہیں ہوں گی۔

Read Comments