Aaj Logo

شائع 10 جون 2024 09:24pm

مشہور گیم ’سپر ماریو‘ کے ماریو کو اس کا نام کیسے ملا؟ دلچسپ کہانی

ہم سب نے کبھی نہ کبھی ایک ویڈیو گیم ”سُپر ماریو“ تو ضرور کھیلا ہوگا، لیکن ننٹینڈو کے اس مشہور گیم میں موجود مرکزی کردار کو ”ماریو“ نام کیوں دیا گیا اس کے پیچھے ایک دلچسپ کہانی ہے۔

موچھوں والا اطالوی پلمبر، اپنے بھائی ”لوئجی“ (Luigi) کے ساتھ گیمنگ کی دنیا میں کافی مشہور ہے، اور بشمول ”ماریو کارٹ“ اس گیم کی کئی سیریز موجود ہیں۔

یہ گیم لیجنڈری گیم ڈیزائنر شیگیرو میاموٹو کے ذریعہ تخلیق کیا گیا، جس میں ماریو مشروم کنگڈم میں گھومتے ہوئے شہزادی پیچ کو شیطان ”باؤزر“ کے چنگل سے چھڑاتا ہے۔

ماریو نے 1981 میں ڈونکی کانگ کی ریلیز کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ابتدائی طور پر اسے ”مسٹر ویڈیو“ اور ”جمپ مین“ کا نام دیا گیا، لیکن ڈونکی کانگ کی تخلیق کے دوران ایک ٹوئسٹ کی وجہ سے اس کردار کا نام ماریو رکھا گیا۔

ڈِش میں پڑے دماغی خلیات نے ویڈیو گیم کھیلنا سیکھ لیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر وائرل ایک حالیہ پوسٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کس طرح ننٹینڈو کے پیارے میسکاٹ کا نام امریکی تاجر اور پراپرٹی ٹائیکون ماریو سیگال کے اعزاز میں رکھا گیا۔

1981 میں، ننٹینڈو نے واشنگٹن کے علاقے ٹوکویلا میں سیگال سے ایک وئیر پاؤس لیز پر لیا لیکن اس کا کرایہ ادا نہ کرسکا۔

انہیں باہر نکالنے کے بجائے، سیگال نے ننٹینڈو کو کچھ مہلت دی، جس سے انہیں نقد رقم جمع کرنے کے لیے اضافی وقت ملا۔

اسی لیے شکریہ کے طور پر ننٹینڈو نے ماریو کا نام ان کے نام پر رکھ کر اپنے مالک مکان کو خراج دیا۔

اس کی تصدیق میاموٹو نے 2015 میں کی تھی۔

گیم ”فورٹ نائٹ“ گستاخانہ قرار، پابندی عائد کرنے کا عندیہ

سیگال نے خود 1993 میں سیئٹل ٹائمز کے ساتھ اس پر ہنستے ہوئے کہا، ’آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں ابھی بھی اپنے رائلٹی چیک کا انتظار کر رہا ہوں۔‘

افسوس کی بات ہے کہ وہ 2018 میں 84 سال کی عمر میں اپنے ٹوکویلا میں واقع گھر میں انتقال کر گئے۔

Read Comments