غزہ شہر میں اسرائیلی فورسز کی بربریت نے فلسطینی عوام کا جینا محال کر رکھا ہے جس کے باعث وہ بنیادی اشیاء سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ مگر اس سب کے باوجود فلسطینیوں کے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔
حوصلے کی بات کی جا رہی ہے تو یہاں دو فلسطینی بھائیوں کا ذکر آج کل سوشل میڈیا پر چرچوں میں ہے۔
غزہ میں ابتک 36 ہزار فلسطینی شہید، 83 ہزار 5 سو افراد زخمی ہیں
غزہ سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں نے مشکل حالات کے باوجود کس کے سامنے ہاتھ نہ پھیلائے اور محتاجی کا سہارا نہ لیے بغیر خود کا کام شروع کر کے پیسے کمانا شروع کردئیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بھائیوں نے اپنے گزر بسر کے لیے تیل کے بغیر چپس بنا کر فروخت کرنا شروع کردیے جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔