Aaj Logo

شائع 10 جون 2024 12:08pm

آئی ٹی کے بجٹ میں غیرمعمولی اضافہ: نوجوانوں کیلیے روزگار کے مواقع بڑھ جائیں گے

آئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کے لیے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ترقیاتی بجٹ میں 350 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی، ٹیکنالوجی کے شعبہ کے لیے 27ارب 43 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے۔

رواں مالی سال میں آئی ٹی اور ٹیلی کم کے لیے6 ارب روپے مختص ہیں جبکہ نئے مالی سال آئی ٹی کے 15 جاری منصوبوں کے لیے 21 ارب 15 کروڑ کی تجویز دی گئی۔

اس کے علاوہ آئی ٹی کے 15 نئے منصوبوں کے لیے 6 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے ہیں جبکہ ٹیکنالوجی پارک ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے لیے 9 ارب 92 کروڑ 57 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی۔

کراچی میں آئی ٹی پارک کے قیام کے لیے 6 ارب 79 کروڑ مختص کیے گئے جبکہ ڈیجیٹل اکانومی منصوبے کے لیے 3 ارب 50 کروڑ، سائبر سیکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کے لیے 1 ارب روپے، وفاقی وزارتوں اور محکموں کے اسمارٹ آفس کے منصوبے کے لیے 30 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔

Read Comments