پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سائنس اور آرٹس سے ہٹ کر میٹرک ٹیک اور انٹر ٹیک تعلیم لے کر آرہے، تاکہ طلبا و طالبات کو ٹیکنالوجی پڑھائی جاسکے۔
لودھراں میں میڈیا سے گفتگو میں رانا سکندر حیات نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں آئی ٹی ایکسپورٹ ایک ارب سے تین ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے، آئی ٹی سٹی میں دنیا کے کئی ٹاپ ادارے پاکستان آرہے ہیں، اپنے نوجوانوں کو اسکلز دینا چاہتے ہیں تاکہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔
ڈیجیٹل تعلیم: سندھ حکومت و مائیکرو سافٹ نے معاہدہ کرلیا
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 8 اضلاع ایسے ہیں جہاں یونیورسٹیاں نہیں ہیں، وزیر اعلیٰ کی پہلی ترجیح ہے کہ ان 8 اضلاع میں یونیورسٹی کا فعال کیمپس ہونا چاہیے۔
ملالہ یوسف زئی کی اداکاری پر شدید تنقید
انھوں نے کہا کہ گوگل کی ٹیم جلد ہی پاکستان آرہی ہے اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کرے گی، ہمارے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بین الاقوامی سرٹیفیکیشن ہے، گوگل تین لاکھ طلبا و طالبات کو سرٹیفائیڈ کررہا ہے، ٹیچرز اور طلبا و طالبات کو گوگل سے سرٹیفائیڈ کروائیں گے۔