سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے لاکھوں غیر رجسٹرڈ زائرین اور عازمین حج سے مکہ کو خالی کرا لیا ہے۔
سعودی سکیورٹی حکام کے لیے اس موقع پر ہجوم کو کنٹرول کرنا ہر سال ایک اہم اور حساس معاملہ ہوتا ہے، کیونکہ لاکھوں مقامی افراد کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں دنیا بھر سے عازمین حج یہاں پہنچتے ہیں۔
یہ دنیا میں سب سے بڑا مذہبی اجتماع ہوتا ہے۔
رواں سال حج کا خطبہ دینے والے ’شیخ ماہر حمد المعیقلی‘ کون ہیں؟
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حالیہ دنوں میں مقدس شہر مکہ میں جو لوگ آئےان میں 153998 غیر ملکی بھی شامل تھے جو دنیا کے مختلف ملکوں سے سیاحتی ویزے پر آئے تھے۔ مگر ان کے پاس حج ویزا موجود نہ تھا۔
حج میں ’سیاسی نعروں‘ کی کوئی جگہ نہیں ہے، سعودی وزیر حج
سکیورٹی حکام نے ایسے 171587 افراد کو مکہ سے باہر بھیج دیا ہے جو سعودی عرب میں ہی مقیم ہیں مگر مکہ کے رہنے والے نہیں ہیں اور ان کے پاس حج پرمٹ نہیں ہے۔