پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے مجوزہ وفاقی بجٹ سے مکمل لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ سے متعلق نہ کچھ بتایا اور نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ معلوم نہیں وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات میں کس صوبے کو کیا حصہ دیا جا رہا، کیونکہ حکومت نے بجٹ سے متعلق کچھ نہیں بتایا، معلوم نہیں ن لیگ نجکاری پالیسی، ٹیکسز اور ترقیاتی پروگرام پر کیا کر رہی ہے؟
انھوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ معلوم نہیں بجٹ حکومت خود بنا رہی ہے یا آئی ایم ایف کا بجٹ مسلط ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :
آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، ڈیڈ لاک برقرار
ہوسکتا ہے شہباز شریف 3 ماہ میں قومی اسمبلی تحلیل کر دیں، منظور وسان کی پیشگوئی
پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی طور پرپیپلزپارٹی کو دیکھنا ہوگا کہ بجٹ پر کیا فیصلہ لینا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ عوام ہم سے سوال کریں گے ، جب ہمیں معلوم ہی نہیں ہوگا تو ہم عوام کو کیا جواب دیں گے۔