Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 جون 2024 03:58pm

سی ٹی ڈی، رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ وار کے 2 اہم کارندے گرفتار

رینجرز اور سی ٹی ڈی نے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرکےگینگ وار کمانڈراحمد علی مگسی گروپ سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب ملزمان گرفتان کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں خفیہ اطلاع پر رینجرز اور سی ٹی ڈی کی جانب سے مشترکہ کاروائی کی گئی ہے، جس میں اہم کامیابی ملی ہے۔ مشترکہ کاروائی میں گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان رینجرزکےمطابق ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کا بتانا تھا کہ لیاری سے گینگ وار کمانڈراحمد علی مگسی گروپ کےدو انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان لیاری گینگ وار کمانڈر احمدمگسی کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں، گرفتار ملزمان احمدعلی مگسی کے کہنے پر 50 سے زائد افراد کو اغواء کیا گیا ہے۔

ملزمان نے شہریوں کو اغواء کرکے تشدد اور قتل کرنے کے بعد لاشوں کو بوریوں میں ڈال کر لیاری ندی اور اس کے اطراف میں پھینکا تھا۔ جبکہ ملزمان عزیز بلوچ اور احمد علی مگسی کو پیسے بھجوانے میں بھی ملوث رہے ہیں، 2010میں لیاری گینگ وار کمانڈر احمد علی مگسی کے گروپ میں شامل ہوئے۔

اغوا کے بعد پھر اُن کوسنگولین میں سلمان چیئرمین کے بنگلے میں بنائے گئے ٹارچر سیل میں لاتے تھے، غویوں پر تشدد کے بعد قتل کر کے مختلف علاقوں میں لاشوں کو بوریوں میں بند کر کے پھینک دیتے تھے۔

رینجرز ذرائع نے بتایا کہ ملزمان متعدد پولیس مقابلوں اور مخالف گروپوں کے خلاف لڑائیوں میں بھی ملوث رہے ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Read Comments