Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 جون 2024 04:26pm

ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی سے ایک اور بچی دم توڑ گئی، تعداد 5 ہوگئی

پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں گزشتہ روز لگنے والی آگ میں ایک اور زخمی بچی دم توڑ گئی، جس کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

گزشتہ روز ساہیوال کے ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگنے سے 60 سے 70 بچے اور اہل خانہ وارڈ میں پھنس گئے تھے، ان میں سے 2 بچے آگ میں جل کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

کئی بچوں کو چلڈرن وارڈ کے اسٹاف اور سیکیورٹی گارڈز نے جانوں پر کھیل کر بچایا اور انہیں وارڈ سے نکال کر ایمرجنسی میں منتقل کیا تھا جبکہ آتشزدگی کے باعث چلڈرن وارڈ میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی اور شدت زیادہ تھی لیکن اس پر قابو پالیا گیا جبکہ ریسکیو کی 4 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا تھا۔

ساہیوال : چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی سے 4 بچے جاں بحق

آج ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں لگنے والی آگ میں جھلسنے والی ایک اور بچی دم توڑ گئی، جس کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 5 ہو گئی۔

ایم ایس ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کا دعویٰ ہے کہ بچے جھلسنے سے نہیں بلکہ پری میچور ہونے کے باعث جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بچوں کی ہلاکت پر رپورٹ طلب کر لی۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے ساتھ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کردی۔

Read Comments