Aaj Logo

شائع 09 جون 2024 11:56am

پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت کروڑوں روپے تک پہنچ گئی

پاکستان اور بھارت کے میچز جہاں سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں وہیں کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکٹس کی قیمت بھی سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں امریکا کے ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکٹس کی قیمت بھی آسمان کو چھو رہی ہے۔

اسٹیڈیم میں 20 نشستوں (رووز) کی 30 سیٹیں ایسی بھی ہیں جن کی قیمت کروڑں میں ہے۔ ایسٹ میڈو میں موجود 252 سیکشن میں 20 نشستوں پر یہ 30 سیٹیں اپنی قیمت کی باعث وائرل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ری سیل میں ان سیٹوں کی قیمت 175 ہزار 400 ڈالرز بن رہی ہے جو کہ پاکستانی تقریبا پونے 5 کروڑ روپے کی رقم بنتی ہے۔

امریکا کیخلاف صفر پر آؤٹ ہونے والا پاکستانی بلے باز بھارت کیخلاف میچ سے آؤٹ

تاہم ضروری نہیں ہے کہ جو قیمت اسٹب ہب نامی ویب سائٹ پر ڈیمانڈ کی جا رہی ہے، وہی اس پر خریدا جائے، یہ محض فروخت کرنے والے کی جانب سے ڈیمانڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب 252 سیکشن کی اسی نشست سے آگے 21 نشست سیٹوں کی قیمت 693 ڈالرز تک ہے جو کہ پاکستانی تقریبا 2 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل بُری خبر آگئی

جبکہ 19 ویں نشست کے ٹکٹ کی قیمت 801 ڈالرز ہیں جو کہ پاکستانی 2 لاکھ 24 ہزار روپے بنتے ہیں۔

جبکہ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعے کی رات تک کچھ ٹکٹس باقی تھے، جن میں باؤنڈری کلب سیکشن اور ڈائمنڈ کلب سیکشن کے ٹکٹس شامل تھیں۔

باؤنڈری کلب سیکشن کے ٹکٹس کی فروخت 1500 ڈالرز میں ہو رہی تھی جو کہ پاکستانی تقریبا 4 لاکھ 19 ہزار روپے بنتے ہیں جبکہ ڈائمنڈ کلب سیکشن کے ٹکٹس کی فروخت 10 ہزار ڈالرز میں ہو رہی تھی جو کہ پاکستانی تقریبا 30 لاکھ بنتے ہیں۔

واضح رہے ڈائمنڈ کلب سیکشن میں فری وی آئی پی پارکنگ کی سہولت سمیت لامحدود کھانا اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Read Comments