محکمہ موسمیات نے بیشتر شہروں میں موسم کے گرم رہنے اور بعض مقامات پر بارش برسنے کی پیشنگوئی کی ہے جبکہ جنوبی اضلاع کا درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جنوبی اضلاع میں سورج کی تپش میں اضافہ ہوگیا، میدانی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت مزید بڑھے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے تاہم مختلف حصوں میں سورج کی تپش برقرار رہے گی جبکہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
تربت، دادو اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، گلیات، مری، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرمی اپنا رنگ دکھانے لگی۔
خیبرپختونخوا، سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے 15 جون تک موسم شدید گرم رہنے کی پیشنگوئی کردی، اس دوران بعض شہروں کا درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی آج سے بارشوں کی پیشگوئی، کن شہروں میں بادل برسیں گے
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ، دادو، مٹھی، تربت، بہاولپور میں 42، سبی، موہن جودڑو، کوٹ ادو، ٹنڈو جام اور روہڑی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔