بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ چیلنج رہتا ہے، ٹی 20 کرکٹ میں حالات بدل جاتے ہیں، ضروری نہیں پاکستان دوبارہ بھی ہار جائے ،2022 میں پاکستان زمبابوے سے ہار کر بھی فائنل کھیلا تھا۔
امریکی دالحکومت نیو یارک کے کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پچھلے ورلڈ کپ میں زمبابوے سے ہارنے کے بعد فائنل کھیلا تھا، ٹی 20 میں کسی بھی وقت صورتحال بدل جاتی ہے، یہ نہیں سوچ سکتے کہ پچھلا میچ پاکستان ہارا تو یہ بھی ہار سکتا ہے، پاکستان ٹیم یقینی طور پر اپنی غلطی کا تجزیہ کر کے آئے گی۔
روہت شرما نے مزید کہا کہ کبھی اچھے آغاز کے بعد بھی ٹیمیں لڑکھڑا جاتی ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں ہر ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، نیویارک میں دونوں ٹیم کے لے یکساں کنڈیشنز اور موقع ہو گا، ہم یہاں صرف 7 دن پہلے آئے ہیں، نیویارک ہمارا ہوم گراؤنڈ نہیں، جو اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کون پہلے نیویارک پہنچا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج: بھارت کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ کے لیے گیم پلان پر بات ہوئی ہے، ٹیم میں سب تجربہ کار پلیئر ہیں، ان سے اچھے کی توقع ہے، ایک دو کھلاڑیوں پر انحصار نہیں کر سکتے، تمام 11 کو کردار ادا کرنا ہو گا، اہم پلیئر ہر اسکواڈ میں ہوتے ہیں لیکن کردار سب کا ہی رہتا ہے۔
روہت شرما کا مزید کہنا تھا کہ نیو یارک کی پچ پر باؤنڈری اور چھکے نہیں ملتے، بھاگ کر رن لینا اہم ہوگا، پچ جیسی ہو، سامنا کسی سے بھی ہو، ہمیں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنی ہے، یہاں کی کنڈیشنز میں مشکلات ہیں لیکن جیت کے لیے اس کو عبور کرنا ہوگا، یہاں ہر اوور میں گیم تبدیل ہوتا ہے، اس لیے زیادہ آگے کا نہیں سوچتے۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم یقیناً غلطیوں کا تجزیہ کر کے آئے گی، 7 ماہ میں پاکستان کے ساتھ تیسری مرتبہ کھیل رہے، پہلے 4 سال بعد کھیلتے تھے، اب یہ میچ دیگر مقابلوں کی طرح ہے، حریف کوئی بھی ہو ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنی ہے۔
پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم میں بڑا نام شامل
پاک بھارت میچ کے دوران نیویارک کا موسم کیسا رہے گا؟ اہم خبر آگئی
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے ، ہمارے لیے پاکستان ایک اور مخالف ٹیم ہے جسے ہم ہرانا چاہتے ہیں، پاکستان کے خلاف میچ کو ہم دیگر میچز کی طرح ہی دیکھنا چاہتے ہیں ۔
118 ٹی20 انٹرنیشنل میں 51.11 کی اوسط رکھنے والے دنیا کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی سے متعلق بات کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ویرات بڑے میچ کا کھلاڑی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں روہت شرما نے کہا کہ 2021 کے ٹی20 ورلڈ کپ اور 2022 کے ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کو وہ بھلاچکے ہیں اور ان شکستوں کا پریشر ٹیم پر نہیں ہے بلکہ ہم صورتحال کے حساب سے کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی کے مطابق فیصلے کرتے ہیں۔