پاکستان اور بھارت کے مابین آج دنیائے کرکٹ کا بڑا ٹاکرا ہونے جا رہا ہے، تاہم بھارتی میڈیا ٹیم کو مشورے دے رہا ہے، یوں معلوم ہو رہا ہے گویا وہ پاکستانی کھلاڑیوں سے خوف کھا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے روایت برقرار رکھتے ہوئے نہ صرف بھڑکیں ماری جا رہی ہیں بلکہ ٹیم کو مشورے بھی دیا جا رہے ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کیجانب سے ٹیم کو مشورہ دیا جا رہا ہے، پاکستان کو شکست دینے کے لیے بھارت کو کلدیپ یادو کی ضرورت ہوگی۔
9 جون اتوار کو امریکہ کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جائے گا، جبکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا جا رہا ہے بھارت اپنی بالنگ کو مزید طاقتور بنانے پر کام کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے مشورہ بھی دیا جا رہا ہے کہ اس حوالے سے ورسٹ اسپنر کلدیپ یادو کارآمد ثابت ہوں گے۔
جبکہ وجہ بتاتے ہوئے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چونکہ گزشتہ کئی میچز میں پاکستانی بلے باز اسپنرز کو نہیں کھیل سکے ہیں اور کھل کر رنز نہیں بنا سکے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ یہ موقع بھارتی ٹیم کے لیے مثبت ثابت ہو سکتا ہے، تاہم ساتھ ہی کئی بھارتی ماہرین کھلاڑی کا ماننا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا ہے۔
کیونکہ یہ ٹیم غیر یقینی ہے، جو کہ پرفارم کر گئی تو بھارت کے لیے مشکل کھڑی ہو سکتی ہے۔