Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 جون 2024 10:57am

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی دوسری فتح، یوگینڈا کو بڑے مارجن سے شکست

آئی سی سی مینز ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کے 18 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو 134 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ سی میں شامل دونوں ٹیمیں امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں مدمقابل تھیں، جہاں میچ کا ٹاس ویسٹ انڈین کپتان رومان پاؤل نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے، جانسن چارلس 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ برینڈن کنگ 13، نکولس پورن 22، رومان پاؤل 23 اور شرفین رتھر فورڈ 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ آندرے رسل 17 گیندوں پر 30 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز کا ٹی20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز، پاپوا نیو گنی کو دھول چٹادی

یوگنڈا کی جانب سے مسابا نے 2، رام جانی، کوسماس اور نکرانی نے ایک ایک وکٹ لی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یوگنڈا کی پوری ٹیم 12 اوور میں 39 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کا کم ترین ٹوٹل ہے۔ یاد رہے کہ 2014 میں دی نیدر لینڈز (ہالینڈ) کی ٹیم بھی 39 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 11 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ الرازی جوزف نے 2 شکار کیے، ایک ایک وکٹ روماریو شیفرڈ اور گداکیش موتی کے حصے میں آئی۔

یوگنڈا کے 10 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، جما میاگی 13 رنز بنا کر نمایاں رہے اور یہی واحد کھلاڑی بھی تھے جو ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے۔

عقیل حسین کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے امپائر کمار دھرماسینا کا تعلق سری لنکا اور راشد ریاض کا تعلق پاکستان سے تھا جبکہ ٹی وی امپائر ایڈرین ہولڈ اسٹاک جنوبی افریقا سے تھے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان کی اونچی اڑان، یوگینڈا کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ایونٹ میں اب تک دو میچ کھیل کر دو کامیابیاں سمیٹ چکا ہے جبکہ یوگنڈا نے 3 میں سے ایک میچ جیتا ہے اور دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Read Comments