پولیس نے منڈی بہاؤالدین میں احمدی برادری کے دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مرکزی ملزم ہتھیار سمیت گرفتار کر لیا۔
ڈان کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے فائرنگ کرکے 50 سالہ اور 25 سالہ شخص کو قتل کردیا تھا۔ اس حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں مقتولین کو پھالیہ پولیس سرکل کے سدولہ پور علاقے میں گولی مار کر ہلاک کیاگیا۔
منڈی بہاؤالدین کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) احمد محی الدین نے بتایا کہ ملزم کو سعد اللہ پور سے قتل کے ہتھیار سمیت گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو پولیس کی سخت حفاظت میں بھگت تھانے سے صدر سرکل تھانے منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور ڈی پی او محی الدین کو وقوعہ پر تعینات کیا گیا اور شواہد اکٹھے کیے گیے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے پھالیہ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا، جس کے بعد انہیں رشتہ داروں کے حوالے کر دیا جائے گا۔