Aaj Logo

شائع 08 جون 2024 10:21pm

مذہب کی وجہ سے سُسر رشتے سے راضی نہ تھے، سلیم خان کا انکشاف

بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے آج تک شادی نہیں کی وہیں ان کے والد سلیم خان اپنی زندگی میں دو شادیاں کر چکے ہیں۔

اپنی شادی اور رشتے کے بارے میں سلیم خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ اپنی پہلی اہلیہ سلمیٰ خان سے شادی کرنے سے پہلے ان کے والدین سے ملنے کے خواہشمند تھے کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ سلمیٰ خان سے چھپ کر ملنا صحیح نہیں۔

88 سالہ سلیم خان نے بتایا کہ جب وہ سلمیٰ خان کے گھر گئے تو ایسا محسوس ہوا کہ بھارت مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے بھی ان کے گھر پہنچ گئے، انہوں نے بتایا کہ اتنے سارے لوگوں کو دیکھ کر وہ گھبرا گئے تھے۔

سلیم خان نے بتایا کہ شروعات میں تو سلمیٰ کے والد ہمارے دیگر مذاہب کے ساتھ تعلق سے بہت پریشان تھے۔ مگرجب انہیں اس بات کا یقین دلایا گیا کہ مذہب سے انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوگی تو وہ اس رشتے سے راضی ہوگئے تھے۔

سلمان خان کے والد نے مزید کہا کہ ان کی سلمیٰ خان سے شادی کے بعد ان کے والد تقریباً دس سال تک ان کے گھر ملنے نہیں آئے تھے۔

سلیم خان نے اپنی شادی سے متعلق بتایا کہ آپ کی بیٹی اور میرے درمیان ہزاروں مسئلے ہوسکتے ہیں مگر مذہب کبھی ہمارے درمیان پریشانی کا سبب نہیں بنے گا۔

Read Comments