بہاولپور میں قائم امتحانی سینٹر میں پرچہ دینے کے دوران ایک طالبہ کی طبعیت خراب ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق امتحان کے دوران پیپر دیتی طالبہ کی طبعیت خراب ہوئی تو اسے اسپتال جانے کا کہا گیا مگر اس نے سال ضائع ہوجانے کے ڈر سے انکار کر دیا۔ طالبہ کی مدد کے لیے ریسکیو اہلکار 2 گھنٹے تک ڈرپ ہاتھ میں لے کر کھڑی رہی۔
بیمار طالبہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینیئر (ڈی اے ای) کا امتحان دینے گئی تھی جس دوران اس کی طبعیت خراب ہوئی۔
طالبہ کا کہنا تھا کہ پیپر چھوڑ دینے سے میرا سال ضائع ہوجائےگا۔ انکار کرنے پر امتحانی سینٹر میں ہی طالبہ کو طبی امداد فراہم کردی گئی اور خاتون ریسکیو اہلکار دو گھنٹے تک ڈرپ ہاتھ میں لیے کھڑی رہی۔
ریسکیو اہلکار کی فرض شناسی کی بدولت طالبہ اپنا پرچہ مکمل کرسکی۔