اسلام آباد میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی دلیل اور دلائل کے ساتھ بات کیا کریں۔
گورنر کے پی نے کہا کہ علی امین نوکری پکی کرنے کے لیے بنا دلیل کے بات کرتے ہیں۔ ایسی زبان استعمال کرنا وزیراعلیٰ کی مجبوری ہے۔ ان سےبات کرنےکےلیےان کےلیول پرنہیں جاؤں گا
ایس آئی ایف سی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی ککےلیےوزیراعلیٰ کو دعوت نامہ نہیں آیا تھا بلکہ انکو دعوت نامہ میں نے دلوایا تھا ۔
گورنر کے پی نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں مجھ سے میڈیا پراپنی پسند کےمضمون پرمناظرہ کرے،یقین ہیں جیسےیہ ہائی وےپربھاگ رہیں تھےویسے ہی مناظرے سے بھی بھاگ جائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی میں کھیلوں کے میدان کو آباد کریں گے مسائل دھمکیوں سے حل نہیں ہوتے۔