سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر ریاست اپنے شہریوں کی عزت نہیں کرے گی تو اس کی خود مختاری کو کون حیثیت دے گا۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں بھارتی انتخابات کے جنوبی ایشیا پر اثرات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابات میں بھارتی حکومت نے بیانیہ بنایا اور وزیر دفاع نے لسٹ جاری کی کہ ہم نے پاکستان میں 20 بندوں کو گھس کر مارا، لیکن ’افوسناک ہے کہ پاکستان کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 15 سالوں میں کشمیر، پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک مسئلہ رہے گا لیکن پانی کا مسئلہ پہلے نمبر پر آ جائے گا۔
نریندر مودی کیلئے خطرے کی گھنٹی، وزیراعلیٰ بہار کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش
انھوں نے کہا کہ مودی کا 5 سال پورے کرنا مشکل لگتا ہے، مڈ ٹرم پول ہوگا تو راہول وزیراعظم ہوگا۔
واضح رہے کہ بھارتی انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی لوک سبھا میں سادہ اکثریت کے لیے درکار 272 نشستیں اکیلے حاصل کرنے میں ناکام رہی، تاہم اتحاد 295 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سادہ اکثریت کی بنیاد کی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے، اس کے برعکس کانگریس کی زیر قیادت اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ نے 231 نشستیں حاصل کیں۔
5 جون 2024 کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلائے جانے والے ملک بھارت میں عام انتخابات میں لوک سبھا کی 543 نشستوں پر ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے تمام نشستوں پر انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے استعفیٰ دے دیا
بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق 2024 کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 240 نشستوں کے ساتھ سب سے آگےرہی، انڈین نیشنل کانگریس 99 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور سماج وادی پارٹی 37نشستوں کے ساتھ تیسری نمبر پر رہی۔
آل انڈیا ترینامول کانگریس کزاغم 29 اور تیلگو دیسام 16 اور جنتا دل نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ شیو سینا (یو بی ٹی) نے 9 نشستیں اپنے نام کیں۔