پنجاب میں ملک کی تاریخ میں پہلی بار لائیو اسٹاک کارڈ اور پہلی فارمر رہنمائی ایپ کا اجرا ہوا ہے۔
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیرِ صدارت لائیو اسٹاک سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ پراجیکٹ کی منظوری دئی گئی۔
مویشیوں کی خوراک کے لیے ڈھائی لاکھ روپے تک بلا سود قرضہ ملے گا۔ لائیو اسٹاک فارمر کیلئے قرضے کا حصول آسان بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مریم نواز نے ڈیری فارمنگ کے لیے بڑی اسکیم تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت لائیو اسٹاک فارمر کےل یے معاشی خود مختاری یقینی بنانے کے حوالے سے کام کر رہی ہے۔
صوبے بھر میں 40 ہزار ڈیری فارمرز کو پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ دیا جائے گا جس کی مدد سے قرضے حاصل کیے جاسکیں گے۔
اس اسکیم سے چار لاکھ جانور برآمد کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ڈیری فارمرز کو جانوروں کی مفت ٹیگنگ اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔