متحدہ عرب امارات نے برطانوی رائل میرین کے سابق نیول افسر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، حال ہی میں غیر ملکی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق نیول افسر کئی ماہ سے دبئی میں جاسوسی کر رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق 40 سالہ میٹ کراؤچر جنہیں نومبر میں حراست میں لیا گیا تھا، تاہم خبر اب سامنے آئی ہے۔
سابق نیول افسر میٹ عراق اور افغانستان میں بھی فوجی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، جبکہ انہیں برطانیہ کا اعلیٰ ایوارڈ جیورج کراس بھی مل چکا ہے۔
غیر ملکی اخبار ٹائمز کے مطابق سابق افسر جان بوجھ کر اور غیر قانونی طریقے کار کے تحت مواصلاتی نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
دوسری جانب میٹ کا پاسپورٹ دبئی حکام کی جانب سے ضبط کر لیا گیا ہے جس کے باعث اب سابق نیول افسر متحدہ عرب امارات نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔
جبکہ میٹ کراؤچر پر برطانوی وزارت دفاع سے تعلقات کے الزام سمیت جاسوسی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جبکہ اس حوالے سے مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
سابق نیول افسر کی فیملی کی جانب سے کہنا ہے کہ وہ اس وقت میٹ کی گرفتاری پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
فیملی کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ دبئی اتھارٹی کیس پر اتنا وقت کیوں لگا رہی ہے۔ یہ کیس محض بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کراؤچر کو افغانستان میں طالبان کی جانب سے گرینیڈ بم کے آگے آ کر بہادری کے کارنامے پر انہیں ایوارڈ دیا گیا تھا۔
دوسری جانب میٹ 2014 سے 2021 تک دبئی میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے، وہ سیکیورٹی سے متعلق مسائل پر کام کر رہے تھے۔
برطانیہ کے غیر ملکی ترجمان کی جانب سے بھی ردعمل میں کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں موجود برطانوی شہری کو سپورٹ کر رہے ہیں اور مقامی اتھارٹی سے رابطے میں ہیں۔