Aaj Logo

شائع 08 جون 2024 02:06pm

بینائی تیز کرنے والی عادتیں اور ورزش

اگرہم آپ سے یہ کہیں کہ اپنے دن سے صرف چند منٹ نکالنا آپ کی بینائی کو تیز کر سکتا ہے؟ حیرت کی بات ہے ناں۔

یوگا پوز نہ صرف آپ کی بینائی کو تیز کردیں گے، بلکہ آپ کی آنکھوں کے اطراف موجود تناو اور ٹینشن سے بھی نجات دلاتے ہیں۔

ہتھیلی کا رکھنا

یہ وہ ایکسرسائز ہے، جو آنکھوں کے مسلز کو آرام دینے اور،تناو دور کرنے میں مدد گار ہیں۔

ایسا کرنے کے لیے آپ اپنی ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا رکھتے ہوئےآرام سے بیٹھ جائیں۔ اپنی ہتھیلیوں کو آپس میں رگڑیں ،جب تک کہ وہ گرم نہ ہو جائے،اب انہیں اپنی بند آنکھوں کے اوپر رکھ دیں۔ پرسکون ہوں اور چند منٹ کے لیے گہرا سانس لیں۔

آنکھوں کو جھپکانا

آنکھوں کو جھپکانا آنکھوں کوتازگی عطا کرنے کا قدرتی طریقہ ہے، جوجلن اور خشکی کو دور کرتا ہے۔

تیزی سے 10-15مرتبہ جھپکائیں اور پھر چند سیکنڈ کا وقفہ لیں، اس چکر کو بند مرتبہ دہرائیں۔

آنکھوں کو گھمانا

آنکھوں کو گھمانا، آنکھوں میں خون کی گردش بہتر بنانے اور آنکھوں کے مسلز کو بہتر بناتا ہے۔

اپنی کمر اور کاندھوں کے سہارے پرسکون ہو کر بیٹھ جائیں۔

اوپر کی طرف دیکھیں اور پھرکلاک وائز ڈائریکشن میں آہستہ آہستہ گمائیں۔ اور اس عمل کو چند مرتبہ دہرائیں۔

نزدیک اور دور پر فوکس کریں

نزدیک اور دور پر توجہ دینا، آنکھوں کی فوکس کر دینے کی صلاحیت کو بہتر بناتے ہیں۔ اپنے انگوٹھے کو اپنی آنکھوں سے10 انچ کے فاصلے پر رکھیں۔ اپنے انگوٹھے پر چند سیکنڈ فوکس دیں، پھر اپنی توجہ کو ایسی چیز پر مرکوز کر دیں ،جو آپ کے چہرے سےکم ازکم 20 فٹ کے فاصلہ پر ہو۔

زومنگ

زومنگ آنکھوں کو طاقت دیتی ہے اورآنکھوں کی فوکس کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے۔

اپنے بازووں کو ڈھیلا چھوڑ کر بیٹھ جائیں اور اپنے انگوٹھے پر فوکس کریں۔ آہستہ آہستہ اپنے انگوٹھے کو اپنے چہرے کے نزدیک لائیں۔ اپنی توجہ اس پربرقرار رکھیں، پھر اپنے انگوٹھے کو حر کت دیتے ہوئےپہلی پوزیشن میں لے جائیں۔

آنکھوں کو اوپر اور نیچے حرکت دینا

آہستہ آہستہ اپنی آنکھوں کی پتلیوں کو اوپر چھت کی کی طرف دیکھتے جائیں اور چند سیکنڈ کے لیے اسی طرح رک جائیں، پھر اپنی آنکھوں کو نیچے کی جانب فرش پر دیکھیں اور چند سیکنڈ کے لیے رک جائیں۔

سائیڈ-ٹو-سائیڈ آنکھوں کی حرکت

سامنے کی طرف دیکھیں،اپنی آنکھوں کی پتلیوں کو دائیں جانب لے جائیں،کچھ سیکنڈ ٹہریں، پھر انہیں بائیں طرف لے جائیں اور تھوڑی دیر کے لیے رک جائیں۔

Read Comments