Aaj Logo

شائع 08 جون 2024 01:07pm

حج سے قبل سعودی عرب میں پاکستانیوں کی گرفتاری شروع

حج 2024 سے قبل جہاں سعودی عرب کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں وہیں غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔

حال ہی میں سعودی پولیس نے پاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی اخبار 24 کی رپورٹ کے مطابق جدہ پولیس کی جانب سے حج کمپین، رہائشی اور سفری سہولیات کے حوالے سے جعلی معلومات شئیر کرنے اور دعوے کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی شہری کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستانی شہری کے حوالے سے عوامی استغاثہ کی تجویز دی گئی ہے۔

لوگ غیرقانونی حج کیوں اور کیسے کرتے ہیں، کتنی رقم کی بچت ہوتی ہے

جبکہ حج سے قبل جعلی دستاویزات کی بنا پر یا غیر قانونی طور پر مکہ آنے والوں کو خبردار کیا گیا ہے، اس حوالے سے ٹریول ایجنٹس اور ہوٹلز کو بھی خبردار کیا گیا ہے، کہ وہ کسی بھی غیر قانونی عمل کا حصہ نہ بنیں۔

عازمین حج کیلیے 25 ہزار مربع گز کے رقبے پر سفید اسفالٹ کوٹنگ کی ضرورت کیوں پیش آئی

جبکہ سیکیورٹی اتھارٹی کی جانب سے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسے کسی بھی اشتہار پر ردعمل نہ دیں جس میں حج بریسلیٹس، سفری سہولت اور دوسروں کے بدلے حج کرنے جیسے عمل کا ذکر ہو۔

جبکہ اتھارٹی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ایسے کسی بھی عمل پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے، کسی بھی غیر قانونی اور مشکوک عمل پر مکہ ، ریاض اور الشرقیہ شہروں میں 911 پر شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔

جبکہ دیگر شہروں کے لیے 999 پر شکایت کے لیے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Read Comments