گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں پلوشہ خان کے ساتھ تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا۔
شبلی فراز کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پلوشہ خان کی سینیٹ اجلاس کی صدارت رولز 14 کی خلاف ورزی ہے، چیئرمین سینیٹ کی غیرموجودگی میں ڈپٹی چئیرمین کو اختیارات ہوتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی اجلاس، 9 مئی کے معاملے پر ایوان مچھلی بازار میں تبدیل
خط میں کہا گیا کہ سینیٹ رولز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین کو بائی پاس نہیں کیا جاسکتا، قانون سازی اور ایوان کی کارروائی کیلئے رول 14 پرعملدرآمد ضروری ہے