Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 جون 2024 10:41pm

ساہیوال : چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی سے 4 بچے جاں بحق

پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے 60 سے 70 بچے اور اہل خانہ وارڈ میں پھنس گئے تھے، ان میں سے دو بچے آگ میں جل کر جاں بحق ہوگئے جب کہ دو شدید زخمی ہوئے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

کئی بچوں کو چلڈرن وارڈ کے اسٹاف اور سیکیورٹی گارڈز نے جانوں پر کھیل کر بچایا اور انہیں وارڈ سے نکال کر ایمرجنسی میں منتقل کیا۔

آتشزدگی کے باعث چلڈرن وارڈ میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی اور شدت زیادہ تھی، لیکن اس پر قابو پالیا گیا۔ ریسکیو کی چار گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

Read Comments