Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 جون 2024 05:23pm

آئی ایم ایف نئے قرضے کیلئے پاکستان کے تیار کردہ پروگرام کی معاونت کرے گا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایکسٹینڈیڈ فنڈ فیسلیٹی پروگرام یعنی نئے قرضے کے سلسلے میں پاکستان کے اپنے تیار کردہ پروگرام کی معاونت کرے گا۔

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشن جولی کوزیک نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ میں بتایا کہ نئے ای ایف ایف کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایم ایف نے رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کر دی

جولی کوزیک نے میڈیا پرسنز کو بتایا کہ ہم نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا۔ آئی ایم ایف کی ٹیم 13 سے 23 مئی تک پاکستان میں رہی۔ اسٹاف لیول سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے بات چیت میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔ یہ بات چیت پاکستان کے اپنے تیار کردہ پروگرام کے حوالے سے تھی۔ یہ بات چیت ورچوئل تھی اور اب بھی ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا

آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کے لیے 5 شرائط پاکستان کو بتا دیں

Read Comments