خواہ مکھن چکن ہو یا لذیذ جھینگے کا سالن یا پھر کوئی اور، ان گریوی کو مزیدار بنانے کی کوشش میں ، ریستوران اکثر تیل کی وافر مقدار کا استعمال کرتے ہیں، جو کافی غیر صحت مند ہے۔ یہاں تک کہ گھر میں بھی، ہم کبھی کبھی نادانستہ طور پر ضرورت سے زیادہ تیل شامل کرتے ہیں۔ ایسی صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
اس کے لئے آسان اور فوری حل موجود ہے۔ اس کے ذریعے آپ کی گریوی میں موجود اضافی تیل کو بغیر کسی پریشانی کے جلدی نکالا جا سکتا ہے۔
کشمش کا پانی کیا ہے، اس کے فوائد اور اسے گھر پر کیسے بنائیں
اگر سالن میں بہت زیادہ تیل اوپر تیرتا ہوا محسوس ہورہا ہو تو اس کے اندر ایک آئس کیوب ڈال دیں اور پھر اس کا جادو دیکھیں، تھوڑی دیر میں سالن نیچے بیٹھ جائے گا اور اضافی تیل اوپر آجائے گا۔ اسے کسی چمچ سے نکال لیں۔
یہ ٹوٹکہ گریوی یا سالن سے اضافی تیل کو ہٹانے کا ایک بالکل مؤثر طریقہ ہے۔
تو اگلی بار جب آپ کو ایسی گریوی نظر آئے، جس کے اوپر تیل تیر رہا ہوتو، آپ جانتی ہیں کہ کیا کرنا ہے۔