لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے لیے کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے۔
جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ دس جون کو اپیل پر سماعت کرے گا، عدالت نے پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔