سپریم کورٹ نے قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل فیصلے کے خلاف اپیل کے معاملے پر گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قاسم سوری متعدد بار طلبی کے باوجود جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے دو بیٹوں سمیت 9 فراد گرفتار، معاملہ کیا ہے؟
حکم نامے میں کہا گیا کہ قاسم سوری کے بھائی نے عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا۔
سپریم کورٹ کا حکم نامے میں کہنا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر اور رکن پارلیمنٹ کا ایسا رویہ افسوسناک ہے۔
پشاور میں پی ٹی آئی رہنما پر نامعلوم افراد کا تشدد
عدالت نے حکم دیا کہ قاسم سوری کی طلبی کا اشتہار کوئٹہ کے اخبارات میں دیا جائے، قاسم سوری کے گھر پر نوٹس بھی چسپاں کیا جائے۔
حکم نامے کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت 9 جولائی کو ہوگی۔