Aaj Logo

شائع 08 جون 2024 09:28am

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلادیش نے سری لنکا کو دو وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں بنگلادیش نے سری لنکا کو دو وکٹوں سے شکست دے دی، 125 رنز کا ہدف بنگلادیش نے چھ گیندوں باقی رہتے ہوئے حاصل کیا۔

بنگلادیش کے توحید ہریدوئے 40 اور لٹن داس 36 رنز بناکر نمایاں رہے، تشارا اور ہسارنگا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12رنز سے ہرا دیا

سری لنکا نے پہلے کھیل کر نو وکٹوں پر 124 رنز بنائے تھے، جس میں پاتھم نسانکا 47 رنز بناکر نمایاں رہے، دھنجا یاڈی سلوا نے 21 اور اینجلو میتھیوز نے 16 رنز اسکور کئے۔

مستفیض الرحمٰن نے تین سری لنکن کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان بمقابلہ بھارت: یووراج سنگھ پاکستانی ٹیم کے سپورٹرز میں شامل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا کل مقابلہ ہوگا،ایک دن آرام کے بعد قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

Read Comments