Aaj Logo

شائع 08 جون 2024 09:21am

عامر خان نے ”ستارے زمین پر“ کی شوٹنگ شروع کردی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان ان دنوں ”ستارے زمین پر“ کی شوٹنگ کر رہے تھے ۔ ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ دہلی میں مناظر کی عکس بندی کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عامر خان ”ستارے زمین پر“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ سپر اسٹارشدید گرمی میں سخت شوٹنگ کر رہے ہیں۔

رنبیر کپور سے متعلق عالیہ بھٹ کا انکشاف

ان کا یہ بھی کہناہے کہ عامر خان کو دل کوچھو دینے والی کہانی ملی ہے، جو ڈاؤن سنڈروم اور اس سے نمٹنے والے لوگوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ وہ اس موضوع کو بہت حساس طریقے سے سنبھالنا چاہتے ہیں اور ایک ایسا اثر پیدا کرنا چاہتے ہیں، جس سے سنڈروم میں مبتلا لوگوں کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے۔

اگرچہ فلم کے بارے میں تفصیلات کو پوشیدہ رکھا گیا ہے ، تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جینیلیا دیشمکھ فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

وریں اثنا، رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خان ستارے زمین پر کی شوٹنگ 80 دنوں کے اندر مکمل کریں گے۔

اداکار نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ’زمین پر‘ کی دوسری فلم میں کامیڈی اور اداسی کے موضوعات بھی ہوں گے۔

عامر خان اور درشیل سفری نے مشہور فلم ”تارے زمین پر“ میں ڈسلیکسیا کے بارے میں شعور اجاگر کیاتھا۔

الیکشن جیتنے والی کنگنا رناوت کو سکیورٹی اہلکار نے تھپڑ رسید کردیا

عامرخان نے آرٹس ٹیچررام شنکر کا کردار ادا کیاتھا، جس نے طالب علم ایشان اوستھی کو ڈسلیکسیا کو شکست دینے اور فلم میں اس کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد کی۔

Read Comments