Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 جون 2024 11:20pm

کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12رنز سے ہرا دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 13 ویں میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دیدی۔

میگا ایونٹ کے 13ویں میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم 138 رنز تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان میں 125 رنز بنا سکی۔

آئر لینڈ کی جانب سے مارک ایڈیئر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اینڈی بیلبرنی 17، لورکن ٹکر 10، کپتان پال اسٹرلنگ 9، ہیری ٹیکٹر 7، کرٹس کیمفر 4 اور گیریتھ ڈیلنے 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جورج ڈاکریل 30 اور بیری مک کارتھی 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کینیڈا کے جیرمی گورڈن اور ڈِلن ہیلیگر نے 2، 2 جبکہ کپتان سعد بن ظفر اور جنید صدیقی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کینیڈا نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے.

کییڈا کی جانب سے نکلس کرٹن 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وکٹ کیپر بیٹر شریاس مووا 37، پراگت سنگھ 18، ایرون جانسن 14، دلپریت باجوہ 7، نونیت دھالیوال 6 اور ڈِلن ہیلیگر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

آئرلینڈ کی جانب سے بیری مک کارتھی اور کریگ ینگ نے 2، 2 جبکہ گیریتھ ڈیلنے اور مارک اڈیئر نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ اور کینیڈا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہے ہیں۔ آئرلینڈ کو بھارت نے اور کینیڈا کو امریکا نے پہلے میچ میں شکست دی تھی۔

گروپ اے میں امریکا 2 میچز میں کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پرموجود ہے جبکہ بھارت ایک میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔

Read Comments