Aaj Logo

شائع 07 جون 2024 07:25pm

پاکستان بمقابلہ بھارت: یووراج سنگھ پاکستانی ٹیم کے سپورٹرز میں شامل

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر خاموش نہ رہ سکے۔ انہوں نے قومی ٹیم کی شکست کے بعد اپنا بیان جاری کر دیا۔

یووراج سنگھ کی جانب سے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر پاکستانی بیٹنگ لائن سے متعلق سوال کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا گیا۔

پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم میں بڑا نام شامل

سابق بھارتی کھلاڑی نے لکھا ’مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی جب امریکی ٹیم لیفٹ آرم سیم بالر(بائیں ہاتھ کا گیند باز) بالنگ کروا رہا تھا تو فخر زمان نے اسٹرائیک کیوں نہیں لی، ’فخر چونکہ بائیں ہاتھ سے بلے باز کرتے ہیں ان کے لیے تو اس بولر کو ہٹ لگانا یا کھیلنا آسان ہوتا‘۔

یووراج سنگھ نے کہا ’بہر حال امریکی ٹیم کریڈٹ کی حقدار اور قابلِ تعریف ہے جس طرح سے ان کے کپتان نے دباؤ والی صورتحال میں ہوشیاری کے ساتھ فیصلے کیے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اب پاکستان کو بھارت کے خلاف لازمی جیتنا ہوگا اور انہیں یقینی طور پر بیٹنگ اور فیلڈنگ میں اچھی کارکردگی دکھانی ہوگی، چونکہ بھارت کا ورلڈکپ ایونٹ میں مضبوط آغاز ہوا ہے لہٰذا ہمیں ہرانا مشکل ہوگا‘۔

Read Comments