وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن ایم کیو ایم بر برس اُٹھے کہا کہ ایم کیوایم نان ایشوپراپنی سیاست چمکارہی ہے، کسی کی زندگی سےبڑھ کرکچھ بھی نہیں ہے ۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کوبوری بندلاشیں کون دیتاتھا؟ بھتہ کون لیتاتھا،ٹارگٹ کلنگ کون کرتاتھا،سب کومعلوم ہے، پہلےایک دن میں 30 سے 40 جانیں جاتی تھیں، اب کراچی میں کوئی نوگوایریا نہیں ہے۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حکومت کوکراچی میں بڑھتی ٹارگٹ کلنگ کااحساس ہے، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں کمی آرہی ہے سیاست چمکانےکیلئےشعلہ بیانی نہ کی جائے، ایم کیوایم رہنماشعلہ بیانی کرتےہیں اورمعافی بھی مانگتےہیں، ایم کیوایم جان بوجھ کرماحول خراب کررہی ہے، لاشوں پرسیاست کرناایم کیوایم کا وطیرہ رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کراچی میں پولیس کی استعداد کار بڑھا رہےہیں سندھ میں سیف سٹی منصوبےکاایک فیزمکمل ہوچکا ہے ۔ نگراں حکومت ختم ہونےکےبعدجرائم میں کمی آئی ہے ۔ ایم کیوایم نےحیدرآبادواقعہ پربھی سیاست کی ہے ۔