وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے اہم معاملات پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان 23 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ وزیرِاعظم دورہ چین کے تیسرے مرحلے میں شی آن پہنچ گئے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کا دورہ چین کے دوران تیسرے مرحلے میں شی آن پہنچ گئے۔
شی آن پہنچنے پرشانشی صوبے کے نائب گورنرنےاستقبال کیا، وزیراعظم صوبہ شانشی کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
شہباز شریف جدیدزراعت بارے قائم ادارے یانگلنگ انسٹی ٹیوٹ کادورہ کریں گے، وزیرِاعظم کے ہمراہ وفد میں وفاقی وزراء بھی شامل ہونگے۔
گریٹ ہال آف دی پیپل پہنچنے پر وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی اور پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
وزیراعظم کا ہواوے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی ترغیب
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ جو کہ باہمی اعتماد اور مشترکہ اصولوں پر مبنی ہے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے، اہم معاملات پر غیز متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا اور خصوصی اقتصادی زونز پر خصوصی توجہ کے ساتھ تمام جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت پرزور دیا گیا۔
وزیراعظم نے پاکستان میں چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے پاکستان کے لئےغیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
چینی وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعظم لی کیانگ نے شرکت کی۔
پاکستان چین کے ساتھ آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت میں اشتراک کا خواہاں ہے، وزیراعظم
وزیراعظم کا دورہ چین: پاکستان بدعنوانی پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات کررہا ہے، شہباز شریف
تقریب کے دونوں ممالک کے درمیان ٹیلی ویژن، فلم، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، صنعت، توانائی، زراعت، ، صحت، سماجی، اقتصادی ترقی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
ملاقات کے بعد وزیر اعظم لی چیانگ نے وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا اہتمام کیا۔
وفد میں خواجہ آصف،احسن اقبال، محمد اورنگزیب،مصدق ملک،عطاتارڑ، رانا تنویر اور اویس لغاری شریک ہیں.گریٹ ہال آف دی پیپل میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں کابینہ کے ارکان بھی تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں ہوئیں۔ سی پیک کی اپ گریڈیشن اور فیز ٹو پر اتفاق کرلیاگیا۔ دونوں ممالک میں مفاہمت کی تئیس یادداشتوں اورمعاہدوں پردستخط کردئیے گئے۔
وزیر اعظم کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ سی پیک کی اپ گریڈیشن اور فیز ٹو پر اتفاق کیا۔ منصوبے کے مخالفین کے عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ گوادر کو علاقائی اقتصادی مرکزبنانے کافیصلہ کرلیا۔
ملاقات میں افغانستان،فلسطین اورکشمیرکی صورتحال پربات ہوئی۔وزیراعظم نے چینی شہریوں کی ہرممکن سیکیورٹی کایقین دلایا۔
چینی وزیراعظم نے پاکستانی وفدکےلیے ظہرانے، صدرنےعشائیے کااہتمام کیا۔دونوں ممالک میں مفاہمت کی تئیس یادداشتوں اورمعاہدوں پردستخط ٹرانسپورٹ، صنعت، توانائی، زراعت، صحت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون بڑھانےپراتفاق کرلیاگیا۔
چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستان کی حمایت کرنے، تعاون کو مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، چینی صدر نے کہا کہ چین پاکستان کےساتھ مل کر ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہے ۔