Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 جون 2024 03:48pm

انور مقصود نے ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا سے شکست کی دلچسپ وجہ بیان کردی

سوشل میڈیا پر انور مقصود کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اس ویڈیو کے ذریعے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکہ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر اپنے تاثرات بیان کیے۔

امریکا کے خلاف پاکستان کے کھیلے گئے میچ میں شرمناک شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرضہ ملنا تھا اس لیے پاکستان کو مجبوری میں یہ میچ ہارنا پڑا۔

انور مقصود کا یہ بھی خیال ہے کہ ہوسکتا ہے میچ میں شکست کی بھی شرط رکھی گئی ہو کہ پہلے امریکا سے میچ ہارو پھر پیسے دیں گے۔ ورنہ پاکستان کے ہارنے کی کوئی اور وجہ سمجھ نہیں آتی۔

کوہلی کو بابر اعظم کےہاتھوں ایک بار پھر شکست کا سامنا

9 جون کو پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ اب جن پاکستانیوں نے ٹکٹ خریدے ہوئے ہیں وہ آدھی قیمت میں اپنے ٹکٹ بیچیں گے۔

بابر اعظم سمیت قومی کرکٹرز کی ماہانہ تنخواہ کتنی؟

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا نے پاکستان کو سپراوور میں 6 رنز سے شکست دے کر پہلا بڑا اپ سیٹ کردیا۔ دونوں ٹیموں نے 20 اوورز میں 159، 159 رنز بنائے۔

سپر اوور میں امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 رنز بنائے۔ پاکستان 19 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 13 رنز بنا سکا۔

Read Comments