وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی تعلیمی ادارے 10 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔`
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد یکم اگست کو دوبارہ کھلیں گے، سیکرٹری ایجوکیشن کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا
یاد رہے کہ 20 مئی کو گرمی کی شدت کے پیش نظر پنجاب کے اسکولوں میں 25 مئی سے چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔
سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تمام پبلک اور پرائیوٹ اسکولوں میں چھٹیاں 25 مئی سے ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں میں حفاظتی اقدامات کو بہتر کرتے ہوئے امتحان لینے کی اجازت ہوگی۔
محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں گرمی کی شدت کے باوجود موسم گرما کی سالانہ تعطیلات قبل از وقت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔