Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 جون 2024 02:31pm

صدر مملکت نے پرنس رحیم آغا خان کو نشان پاکستان سے نواز دیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم آغا خان کو نشان پاکستان سے نواز دیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں پرنس رحیم آغا خان کو نشانِ پاکستان کا اعزاز عطا کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب میں وفاقی وزراء، غیرملکی سفراء سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم آغاز خان کو نشانِ پاکستان پیش کیا، پرنس رحیم آغاز خان کو نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔

Read Comments