موسم گرما آ گیا ہے اور اس گرم موسم میں گرمی سے راحت اور ٹھنڈی ہوا کے لیے کھڑکیاں کھلی رہتی ہیں۔
گرم موسم اور دھوپ کے دنوں میں مکھیاں، مچھراور دیگر پریشان کن کیڑے ہمارے گھروں میں گھومتے رہتے ہیں اور پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔
صفائی کے گھریلو حل کے ساتھ سیکنڈوں میں اپنی کھڑکیوں کوچمکدار بنائیں
باورچی خانے کی ایک شے ارد گرد گھومتی مکھیوں کو روکنے کا آسان طریقہ ہے اور اس کے لئے کسی صفائی یا کھڑکیوں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ہم میں سے زیادہ تر لوگ نہیں جانتے کہ، مکھیاں دراصل سنک کےموڑوں میں چھپے ہوئےانڈوں کے گھونسلے بناتی ہیں۔
باورچی خانے کے سنک کے نیچے پائپ مکھیوں کے لئے افزائش گاہ ہیں ، جہاں وہ نم ، تاریک جگہ میں چھپتی ہیں اور انڈے دیتی ہیں۔
سنک پائپ مکھیوں کے انڈے دینے کے لئے مثالی جگہ ہیں، وہ ایسی جگہوں میں پلتی بڑھتی ہیں اور ہمارے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔
آپ کے بیسن میں مکھیوں کی افزائش نسل سے روکنے کا ایک آسان طریقہ ہے اور اس میں ہر چند دنوں بعد صرف تھوڑی سی کوشش لگتی ہے۔
ہر تین سے پانچ دن بعد سنک کی نالیوں میں ابلتا ہوا پانی ڈالنے سے نالیاں صاف ہوجائیں گی اور مکھی کے انڈوں کے ساتھ مکھیوں سے بھی نجات ملے گی۔
مکھیوں کو دور بھگانے کے لیے اکثر بیکنگ سوڈا اور سرکہ کو ایک ساتھ ملانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ سوڈا اور سرکہ کو ہم وزن مکس کیا جاتا ہے اس کے بعد گرم پانی۔ لیکن دیکھا گیا ہے کہ صرف گرم پانی بھی عام طور پر کافی ہوتا ہے۔