حال ہی میں ملالہ یوسف زئی کی اداکاری کے آغاز کا ایک پرومو انسٹاگرام پر گردش کر رہا ہے۔ ویسے ملالہ یوسف زئی مقبول سیٹ کوم “وی آر لیڈی پارٹس سیزن 2 “کا بھی حصہ ہوں گی۔
ملالہ یوسف زئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ، میں بیونسے اور بیلا حدید میں شامل ہونے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔
ملالہ یوسف زئی کی ویب سیریز میں انٹری: “وی آر لیڈی پارٹس “کی پہلی جھلک وائرل
سوشل میڈیا صارفین ملالہ یوسف زئی کی اداکاری کے آغاز کے پرومو پر شدید برہم ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ ملالہ کی ایک اور شرمناک اور عجیب حرکت ہے۔ زیادہ تر صارفین کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی خود پاکستانیوں کو ان سے نفرت کرنے کی وجوہات فراہم کرتی ہیں۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کی اداکاری کے آغاز کا پرومو ان دنوں سوشل میڈیا پر سب سے شرمناک چیز ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ، کیا وہ اس طرح کی حرکت کرنے میں شرمندگی محسوس نہیں کر رہی تھیں۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ، انہوں نے gen کچھ نہیں کہا جو فلسطین میں چل رہا ہے، وہ کبھی بھی کشمیر کے لوگوں کے لیے کھڑی نہیں ہوئیں۔
بہت سے پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ ان کے پاس بہت زیادہ طاقت اور اثر و رسوخ ہے لیکن انہوں نے اسے کسی کمیونٹی کے فائدے کے لیے استعمال نہیں کیا بلکہ وہ مغربی ایجنڈے کی خدمت کرنے پر خوش ہیں۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ، اس کٹھ پتلی شو کے لیے ایک کٹھ پتلی۔
ملالہ یوسف زئی ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ سماجی کارکن ہیں, جن کا تعلق سوات، پاکستان سے ہے۔ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی گریجویٹ ہیں جنہوں نے اسکالرشپ پر گریجویشن کیا ہے۔
انہوں نے ایک پاکستانی پنجابی خاندان سے تعلق رکھنے والے عاشر ملک سے شادی کی ہے۔ شعیب ملک لمز گریجویٹ ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم عہدے پر فائز ہیں۔ گزشتہ سال ملالہ یوسف زئی نے بھی اپنی پروڈکشن کمپنی کا اعلان کیا تھا۔