حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی اوقات پٹرول کی قیمت کے تعین کے موقع پر واضح ہوگئی ہے ۔ وزیراعظم نے 15 روپے لٹر کمی کا اعلان کیا، نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا خیرات کی سیٹیں قبول کریں گے تو کوئی کریڈیبیلٹی نہیں ہوگی
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنکامزید کہنا تھا کہ پھر دہراتا ہوں فارم 47 کی جعلی حکومت نہیں چلی سکتی، ریاست کا مطلب عوام ہے،انہیں حق دیا جائے ، نوجوانوں کی آواز دبائی نہیں جاسکتی، جتنا دبائیں گے ملک کا نقصان ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ نواز شریف کو جعلی ووٹ پڑے، انہوں نے سیٹ لے لی ڈکار تک نہیں لیا بہتری کا راستہ یہی ہے سب اپنی آئینی پوزیشن پر واپس جائیں سیاسی جماعتوں میں ڈائیلاگ کے حامی ہیں، جماعت اسلامی خود میزبانی کو تیار ہے، لیکن قبضہ گروپ قبضہ چھوڑیں تو بات آگے بڑھے گی۔