Aaj Logo

شائع 06 جون 2024 02:35pm

بیٹے کی بیماری نے والد کو مذہبی بنا دیا، معروف کامیڈین آج کل کہاں غائب ہیں؟

بھارت میں بہترین کامیڈین کی فہرست میں جونی لیور کو آج بھی شمار کیا جاتا ہے، جن کے بہترین جملے، پنچ لائن اور مزاحیہ انداز کے باعث مقبول ہیں، تاہم ان کی زندگی کے چند ایسے بھی پہلوں ہیں جو کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے والے جونی لیور کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب ان کا اکلوتا بیٹا کینسر میں مبتلا ہو گیا تھا، تاہم بیٹے کے کینسر نے ان کی زندگی بھی بدل ڈالی تھی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق جونی لیور کی جانب سے 2013 میں انٹرویو دیا گیا تھا، جس میں ان سے کامیڈین بننے تک کے سفر کے بارے میں پوچھا گیا تو کریڈٹ دیتے ہوئے جونی لیور کا کہنا تھا کہ یہ سب خدا کی مرضی تھی، میں ہمیشہ سے ہی ایک مذہبی شخص رہا ہوں، مگر ایک واقعے نے میری زندگی بدل دی۔

جونی لیور کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا کینسر میں مبتلا ہو گیا تھا، میں اس وقت بے یار و مددگار تھا، اور اسی وقت میں مذہب کی جانب متوجہ ہوا۔

شاہ رخ خان آدھی رات کو خاموشی سے کچی آبادیوں کا دورہ کرتے تھے ،بھارتی کامیڈین سنیل پال کا انکشاف

تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

میں نے فلموں میں اداکاری بھی بند کردی تھی، بس سارا وقت بیٹے کی صحتیابی کے لیے دعا کرتا رہا، تاہم جب 10 دن بعد بیٹے کو کینسر کے ٹیسٹ کے لیے لے جایا گیا تو ڈاکٹرز بھی حیران تھے کہ بیٹے (جیسی) کے کینسر کا ٹیسٹ منفی آیا تھا، یہ میرے لیے ایک بالکل نئی زندگی تھی۔

شاہ رخ خان، عامر خان، اکشے کمار کی فلموں میں کامیڈی کا تڑکا لگاتے نظر آتے جونی لیور کو ناظرین ان کی اداکاری، تاثرات اور مزاحیہ پن کی بنا پر پسند کرتے ہیں، تاہم آج کے دور میں جہاں فحاشی کو مزاح نگاری سے جوڑا جا رہا ہے، وہیں جونی لیور کو بھی ناظرین یاد کر رہے ہیں۔

تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا/ ویڈیو اسکرین گریب

دوسری جانب سوشل میڈیا کی دنیا میں اب جونی لیور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، جہاں وہ اپنی بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ ویڈیوز بناتے اور سوشل میڈیا صارفین کو محظوظ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

فلم ’آمدنی اٹھنّی خرچہ روپیّہ‘ کی کاسٹ اب ایسی نظر آتی ہے

جبکہ وہ کئی ویب سیریز میں بھی کردار ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں، وہ رواں سال فلم لنترانی میں بھی جلوہ گر ہوئے ہیں، جہاں وہ ایک پولیس اہلکار کا کردار نبھاتے دکھائی دیے۔

Read Comments