شہر قائد میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو والی گرمی کے بعد اب موسم کے حوالے سے نئی پیش گوئی سامنے آ گئی ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہنا تھا کہ سمندری بادلوں کی آمد کے ساتھ ہی شہر کا مطلع اب آلود ہے۔
درجہ حرارت سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں ہوا میں نمی سے متعلق محکمہ مسمیات کا کہنا تھا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے، جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے بھی درجہ حرارت اگرچہ 40 تک چلا گیا تھا، اس کے باوجود ہوائیں تو چل رہی تھیں تاہم گرمی کی شدت محسوس ہو رہی تھی۔