گرمیوں کا موسم دانوں اور داغوں بھری چمک کھوئی ہوئی چکنی جلد کے اعتبار سے جانا جاتا ہے۔ ”پھلوں کے بادشاہ“ آم کو اپنے خام مرحلے پر استعمال کر کے آپ ان تمام مسائل پر قابو پا سکتی ہیں۔
کچے آم اینٹی آکسیڈنٹ سے پر ہوتے ہیں اور ان میں وٹامن اے اور سی کی مناسب مقدار بھی موجود ہوتی ہے۔ جوکہ آپ کی جلد کے ایشوز اور بڑھتی عمر کی علامات کو کم کرنے میں مددگار ہے۔
پرفیکٹ مینگو شیک کیسے بنایا جائے؟
ایک برتن میں کچے آم کو میش کر کے دودھ، دلیےاور بادام کے ساتھ مکس کر لیں، اور اسے اپنی جلد پر 15 منٹ کے لیے رہنے دیں۔اور پھر اسے سادہ پانی سے دھو لیں۔
بیسن آپ کی جلد کے لیے بہت اچھا ہے، اسے ایک پیالے میں میش کیے ہوئے کچے آم کے ساتھ اچھی طرح مکس کر لیں۔ شہد، دہی، اور ہلدی کو بھی شامل کر لیں۔اسے اپنے چہرے اور جسم کے دیگرحصوں پرلگالیں۔
موسمبی کے چھلکے آپ کے دل کے لئے حیرت انگیز صحت کے فوائد دے سکتے ہیں
کچے آموں کا چھلکا اتار لیں اور اس میں عرق گلاب یا عام پانی تھوڑاسا ڈال دیں، تاکہ بہتر ہائیڈریشن ہو اور اسے آنکھوں کے نیچے آنکھوں کی پھولاہٹ کو کم کرنے کےلیے لگالیں۔
اگر آپ چمکتی جلد کی تلاش میں ہیں تو کچے آموں کو دہی،عرق گلاب،اور ملتانی مٹی کے ساتھ میش کر کے 15 سے 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگالیں۔
پسے ہوئے کچے آم کو ایک انڈے کے ساتھ بلینڈ کر کےپیسٹ بنالیں اور پورے چہرے پر اچھی طرح لگالیں۔اور خشک ہونے دیں۔ پھر ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالیں۔
ایک کچے آم کو پس کر اسے ناشپاتی اور شہد کے دو چمچ کے ساتھ شامل کر کے ایک گاڑھا پیسٹ بنالیں۔اور اسے 15 سے بیس منٹ لگانے کے بعد سادے پانی سے دھو ڈالیں۔
آپ گرمیوں میں ان فیس پیک کو ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کرسکتی ہیں، یہ آپ کی جلد کے مردہ خلیوں سے چھٹکارا دلانے میں مدد دے گااور آپ کی جلد کے ٹون کو بہتر بنائے گا اور چہرے سے ناپسندیدہ دانوں کو بھی ختم کردے گا۔